ایبٹ آباد: فیس بک پر والد کی تضحیک کرنے والا بیٹا گرفتار
فوٹو: فائل
این سی سی آئی اے نے ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فیس بک پر والد کی تضحیک کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مطابق ملزم نے فیس بک پر والد کی تصویر کے ساتھ توہین آمیز مواد پوسٹ کیا تھا، والد کی تصویر کے نیچے Dogs لکھ کر توہین آمیز ایموجیز کا استعمال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے فیس بک اکاؤنٹ برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن ہراسگی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔