پمز اسپتال میں رشوت لیکر جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ بنانے کا انکشاف
فوٹو: فائل
پمز اسپتال میں رشوت لے کر جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رشوت لیکر جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ بنانے کے الزام میں پمز اسپتال سے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر شازیہ سلمان، کلرک محمد عثمان اور وارڈ بوائے رمیز اختر کو گرفتار کرلیا گیا۔
مجسٹریٹ کی موجودگی میں پمز اسپتال کے میڈیکو لیگل ڈیپارٹمنٹ پر چھاپے کے دوران کلرک محمد عثمان سے مارک شدہ 50 ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان ملی بھگت سے جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ بنانے کے لیے جسم پر تیز دھار آلے سے زخم لگاتے تھے۔
دستاویز کے مطابق ملزمان کو پکڑنے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈھائی لاکھ روپے ادا کر کے جعلی میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ بنوایا۔