ماں بننے کے بعد وزن پر تنقید، کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے بڑھتے وزن اور جسمانی تبدیلیوں پر ہونے والی تنقید کا دوٹوک جواب دے دیا۔
ووگ انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد عورت کا جسم کن تبدیلیوں سے گزرتا ہے، اس کے باوجود کوئی تنقید کرنا چاہے تو یہ اس کی اپنی سوچ ہے۔
کترینہ نے زچگی کے بعد پہلے جیسی جسامت میں واپس آنے کے دباؤ پر بھی سوال اٹھایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں بننا ان کی دیرینہ خواہش تھی، وہ زندگی میں آگے بڑھی ہیں تو پیچھے کیوں لوٹیں؟
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی جسمانی فٹنس پر توجہ دیں گی، لیکن اپنی رفتار سے، کسی کے دباؤ میں آکر نہیں۔