کراچی: نویں جماعت سائنس گروپ ریگولر کے نتائج کا اعلان

اس سال کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا

کراچی:

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2026 جماعت نہم سائنس گروپ ریگولر کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین بورڈپروفیسر مشرف علی راجپوت نے بتایا کہ یہ نتائج شام5:30 بجے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk  پر دیکھے جا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سال کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا ، انہوں نے تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔

 اس موقع پر ناظم امتحانات احمد خان چھٹو نے بتایا کہ  سائنس گروپ میں ایک لاکھ 80ہزار 54طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 77ہزار 923طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 131 رہی۔

تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 23ہزار 757رہی، چھ پرچوں میں 21ہزار 999، پانچ پرچوں میں 11ہزار 06، چار پرچوں میں 7ہزار 431، تین پرچوں میں 4ہزار 409، دو پرچوں میں 3ہزار 101 اور ایک پرچے میں 2 ہزار 439امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 69.56 فیصد رہا۔

 اسی طرح فیل امیدواروں کی تعداد 53ہزار 849 رہی۔

Load Next Story