ایپل کی اے آئی تصاویر میں اب گوگل کا سِنتھ آئی ڈی واٹرمارک شامل ہوگا
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس 27.2 میں سِنتھ آئی ڈی (SynthID) واٹرمارک کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت امیج پلے گراؤنڈ سے تیار کردہ تصاویر اور ایپل انٹیلی جنس سے ایڈٹ کی گئی بعض تصاویر میں واٹرمارک شامل ہوگا۔
گوگل کا تیار کردہ SynthID مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ مواد کی شناخت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور پکسلز کی سطح پر کام کرتا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ واٹرمارک تصویر کے معیار کو متاثر کیے بغیر کراپنگ، فلٹرز اور کمپریشن کے بعد بھی برقرار رہنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
آئی فون میں فی الحال اس واٹرمارک کی شناخت کا براہِ راست آپشن موجود نہیں، اس لیے صارفین کو SynthID Detector ویب سائٹ سے مدد لینا ہوگی۔
آزمائش کے دوران معمولی کلِین اپ ترامیم میں واٹرمارک شامل نہیں ہوا جبکہ بڑی تبدیلیوں والی تصاویر میں یہ موجود تھا۔
امیج پلے گراؤنڈ سے تیار کی گئی تمام تصاویر میں SynthID واٹرمارک شامل ہوگا۔