رینالہ خورد کے قریب پیٹرول اور ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک متبادل راستوں پر منتقل

ٹینکر میں تقریباً 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل موجود تھا، موٹر وے پولیس

اوکاڑہ:

قومی شاہراہ پر رینالہ خورد کے قریب پیٹرول اور ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد موٹروے پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بنا کر ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹینکر میں تقریباً 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل موجود تھا جبکہ تیل سڑک پر بہنے کے باعث ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس، ریسکیو اداروں اور مقامی پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی و حفاظتی کارروائیاں جاری ہیں۔

Load Next Story