نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
زخمی ملزمان کی شناخت وسیم اور سانول کے نام سے ہوئی ہے
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایف میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت وسیم اور سانول کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔