بھارتی کانٹنٹ کرئیٹر پاکستانی ڈرامے کا سین کاپی کرنے پر تنقید کی زد میں

ویڈیو سامنے آتے ہی پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اسے اصل ڈرامے کی نقل قرار دے دیا۔

پاکستان کے مقبول ڈرامے ’مٹی دے باوے‘ کی شہرت سرحد پار بھی پہنچ گئی جس میں ماہرہ خان، وہاج علی، امر خان اور جنید خان سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔

حال ہی میں بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر ملن ٹھاکر نے ڈرامے کے ایک مشہور منظر کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنائی، جس میں بالا کی ایک بیوہ سے پہلی ملاقات دکھائی گئی تھی۔

یوں بھارتی کرئیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔

Load Next Story