لاہور: کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں سگا بھائی گرفتار

ملزم کے خلاف متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج،  لڑکی نے اپنے بھائی پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا

لاہور گجر پورہ میں کم عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں سگا بھائی گرفتار کرلیا گیا۔

گجر پورہ پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم محمد عمر کے خلاف متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ لڑکی نے اپنے بھائی پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا

متن مقدمہ میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی نے واقعے سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے، 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story