52 سالہ فیصل قریشی کی فٹ باڈی دیکھ کر نوجوان بھی حیران، تصویر دیکھیں

فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے ورزش کر رہے ہیں

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے 52 سال کی عمر میں اپنی شاندار فٹنس اور مضبوط مسلز بنانے کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

حال ہی میں اداکار نے انسٹاگرام پر جم میں ورزش کے دوران اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے مسلز دکھاتے نظر آئے۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے ورزش کر رہے ہیں، تاہم صرف 2 سال قبل انہیں صحت مند غذا اور مناسب غذائیت کی اصل اہمیت سمجھ آئی۔

انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ نتائج حاصل کرنے میں وقت ضرور لگتا ہے، لیکن مستقل مزاجی اور نظم و ضبط سے کامیابی ممکن ہے۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ ثنا فیصل نے تصویر پر محبت بھرے انداز میں انہیں ’مائی فارایور ہاٹی‘ قرار دیا۔

Load Next Story