تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، کردار کشی پر اظہار مذمت

سیاسی اختلافات کو ذاتی حملوں اور کردار کشی میں تبدیل کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے، اعلامیہ

اسلام آباد:

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مولانا کی کردار کشی کی مذمت کی گئی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ارکان میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، حسین احمد یوسفزئی شامل تھے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کی بھرپور تائید کرتے ہیں، حکومتی وزراء کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کی کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیاسی اختلافات کو ذاتی حملوں اور کردار کشی میں تبدیل کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے، سیاسی قیادت کے احترام کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

اعلامیے میں بانی چئیرمین عمران خان کی بہنوں کی قید اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی مذمت کی گئی، عمران خان کی بہنوں کو اہل خانہ اور وکلا تک رسائی نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی تو ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر کو منظر عام پر لانے جائے۔

Load Next Story