زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈ

کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 23 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 23 اکتوبر 2026 کو 26 ارب 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 21 ارب 52 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی اور اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 23 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ 23 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے سرکاری ذخائر بڑھ کر 21 ارب 52 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

Load Next Story