زیادہ بلیو پاسپورٹ کے اجرا پر متعدد ممالک کو تحفظات
قومی اسمبلی داخلہ کمیٹی میں حنا جاوید قتل کیس میں انکشافات ہوئے، پولیس تفتیش پر عدم اطمینان،اہلخانہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے نئی تحقیقات کا فیصلہ، بلیو پاسپورٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کمیٹی کو بتایا مقتولہ کے اہلخانہ کے تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے ایک اورکمیٹی سے تحقیقات کرائی جائیں گی، بہترین افسر تحقیقات کرے گا تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کو سزا ملے۔
طلال چوہدری نے کہا پارلیمنٹرین کے تاحیات بلیو پاسپورٹ ختم نہیں کیے جا رہے تاہم بڑی تعداد میں سرکاری پاسپورٹس کے اجرا پر مختلف ممالک نے تحفظات ظاہرکیے ہیں جس سے پاکستانی پاسپورٹ کی ساکھ اور ویزا فری سہولتیں متاثر ہو سکتی ہیں۔
شاہدہ رحمانی نے کہا گھر سے آلہ قتل غائب تھا اور الزام ملازم پر ڈال دیا گیا،مقتولہ کے اہلخانہ ذہنی دباؤکا شکار ہیں انہیں انصاف دلایا جائے۔
مقتولہ کی بہن نے کہا ہمیں فرانزک رپورٹس فراہم نہیںکی گئیں اور پولیس نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔