کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی

حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا

کراچی:

شارع فیصل پر لال قلعہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی شخص کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ صابر کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Load Next Story