فتنۃ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان، اہم انکشافات سامنے آگئے

سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے، سہولت کاروں کا اعتراف

کوئٹہ:

فتنۃ الہندوستان کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے محمد سہیل بہرام اور محمد عرف مہروان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے ریاست سے وفاداری کا عہد کر لیا۔

تربت کے رہائشی محمد سہیل اور محمد عرف مہروان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنۃ الہندوستان (کالعدم بی ایل اے) کے دہشت گرد ثابت عرف کماندان سے رابطہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے۔

فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں اور انکے اہلخانہ کی دہشت گرد تنظیموں سے اعلانِ لاتعلقی بلوچ عوام کی بدامنی سے بڑھتی بیزاری کی عکاس ہے۔

Load Next Story