کیا جھانوی کپور جلد اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ کا بڑا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے پہلی بار شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلقات اور شادی کے منصوبوں سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
بھارتی شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں اداکارہ نے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو زیادہ نمایاں نہیں کرنا چاہتیں، تاہم اپنے تعلقات کو مسلسل چھپانا بھی ضروری نہیں سمجھتیں۔
شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ کم از کم اگلے دو سے تین سال تک شادی نہیں کریں گی۔
جھانوی کے مطابق وہ اور شیکھر نوجوانی سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ان کا رشتہ باہمی اعتماد اور تعاون پر قائم ہے۔