آزاد کشمیر کے باشعور عوام کا ریاست میں انتشار پھیلانے والے فسادی جتھے کو کرارا جواب
کالعدم ایکشن کمیٹی ٹولوں میں تقسیم ہوکر انتشاری ٹولہ بن چکی ہے، شہریوں کا موقف
راولاکوٹ:
آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام نے ریاست مخالف عزائم رکھنے والے فسادی جتھے کے گمراہ کن پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
شہریوں نے فسادی جتھے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی ٹولوں میں تقسیم ہوکر انتشاری ٹولہ بن چکی ہے۔ صرف راولاکوٹ کے چھوٹے سے علاقے میں یہ انتشاری ٹولہ بیٹھا ہوا باقی آزاد جموں و کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔