کرپٹو ایکسچینج بائینانس پر ہیکرز کا بڑا حملہ، 6.3 ارب ڈالر لے اڑے

احتیاطی اقدام کے طور پر رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے سائبر حملے کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ممکنہ نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

بائنانس کے ابتدائی بیان کے مطابق خدشہ ہے کہ ایک ڈیو اوپس انجینئر کے لیپ ٹاپ کی سیکیورٹی متاثر ہونے سے حملہ آور کو کمپنی کے سسٹم تک رسائی ملی جس کے ذریعے غیر مجاز رقم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک صارفین کے ڈیجیٹل والٹس کی نجی چابیاں لیک ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

بائنانس کے مطابق بلاک چین شراکت داروں کی مدد سے تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں۔

کمپنی نے اعلان کیا کہ تمام نقصانات اپنے ایس اے ایف یو فنڈ اور دیگر وسائل سے پورے کیے جائیں گے جبکہ صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں۔

بائنانس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی شناخت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

احتیاطی اقدام کے طور پر رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

Load Next Story