میتھیو پیری کی زندگی پر بنی ڈاکیومنٹری فلم میں ’فرینڈز‘ کی کاسٹ نے حصہ نہیں لیا
ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار میتھیو پیری کی زندگی اور فنی سفر پر مبنی نئی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی ون اباؤٹ میتھیو پیری‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کر دی گئی۔
دستاویزی سیریز میں میتھیو پیری کی نشے کی لت، بحالی کی کوششوں اور 2018 میں پیش آنے والی سنگین طبی پیچیدگی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔
تین اقساط پر مشتمل سیریز میں اداکار کی بہن میا پیری بووک، دوستوں، سابقہ گرل فرینڈز اور نشے سے بحالی کے سفر میں ان کے ساتھیوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔
ہدایت کارہ میری رابرٹسن کے مطابق پانچوں اداکاروں سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’فرینڈز‘ کی کاسٹ میتھیو پیری سے محبت کرتی تھی اور ان کی موت کا دکھ آج بھی محسوس کرتی ہے۔