قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی جا چکی ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے الیکشن ریفارمز کمیٹی ( انتخابی اصلاحاتی کمیٹی ) کی تشکیل کی منظوری دی جا چکی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی اسمبلی سے الیکشن ریفارمز کمیٹی ( انتخابی اصلاحاتی کمیٹی ) کی تشکیل کی منظوری دی جا چکی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی جلد کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے، کمیٹی کے اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دینے کا عمل ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جب موشن پیش کی گئی تو تحریک انصاف نے اس کی مخالفت نہیں کی، مجوزہ کمیٹی 30 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں قومی اسمبلی سے 20 جبکہ سینیٹ سے 10 اراکین شامل ہوں گے۔
کمیٹی میں نشستوں کی تقسیم ایوان میں جماعتوں کی عددی تناسب کے تحت ہو گی، کمیٹی کی تشکیل کا مقصد انتخابی نظام میں بہتری، شفافیت اور اصلاحات کے لیے پارلیمانی سطح پر مشاورت اور اتفاقِ رائے کو فروغ دینا ہے۔
ہماری کوشش ہوگی کہ انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کی مثبت، تعمیری اور قابلِ عمل تجاویز کو مناسب اہمیت دی جائے، مقصد ایک ایسا انتخابی نظام تشکیل دیا جا سکے جو شفافیت، اعتماد اور جمہوری اقدار کو مزید مضبوط بنائے، انتخابی اصلاحات کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کا۔
مشترکہ قومی معاملہ ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔