سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

فی تولہ قیمت 4لاکھ 20ہزار 536روپے اور فی 10 گرام قیمت 3لاکھ 60ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی

فوٹو: فائل

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51ڈالر کی کمی سے 3ہزار 980ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 20ہزار 536روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 373 روپے کی کمی سے 3لاکھ 60ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 04 سینٹ کی کمی سے 50ڈالر 52 سینٹ کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 238 روپے کی کمی سے 5ہزار 530روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 204روپے کی کمی سے 4ہزار 741روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story