ٹوتھ پیسٹ کے 8 حیرت انگیز استعمال جو شاید آپ نہیں جانتے

بچوں کے کریون سے بنے نشانات صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ٹوتھ پیسٹ تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے دانت صاف کرنے کے علاوہ گھر کی مختلف اشیا کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟

صفائی کی ماہر جوئے راموس کے مطابق عام سفید، نان جیل ٹوتھ پیسٹ میں موجود باریک ذرات بعض سطحوں سے داغ دھبے صاف کرنے اور ان کی چمک بحال کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

شیشے پر معمولی خراشیں

ٹوتھ پیسٹ بعض شیشے کی سطحوں پر ہلکی خراشوں کو کم نمایاں کر سکتا ہے، تاہم موبائل اسکرین پر اس کا استعمال حفاظتی تہہ خراب کر سکتا ہے۔

دیواروں سے رنگوں کے نشان

بچوں کے کریون سے بنے نشانات صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نلکوں اور دھاتی ہینڈلز کی صفائی

اسٹین لیس اسٹیل اور کروم کی بعض سطحوں کی چمک بحال کرنے میں ٹوتھ پیسٹ مددگار ہو سکتا ہے، تاہم تانبے اور پیتل پر اس سے گریز کریں۔

سفید جوتوں کے داغ

سفید جوتوں کے ربڑ والے حصوں سے میل صاف کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن سُوئیڈ اور نازک کپڑے پر نہیں۔

ٹوائلٹ سیٹ کے داغ

داغ والی جگہ پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں، نرم کپڑے سے آہستہ صاف کریں اور چند منٹ بعد اچھی طرح دھو دیں۔

چاندی اور اسٹیل کی اشیا

بعض مضبوط دھاتی اشیا کی صفائی میں ٹوتھ پیسٹ مدد دے سکتا ہے، تاہم قیمتی زیورات، موتیوں اور نرم پتھروں پر استعمال نہ کریں کیونکہ خراشیں پڑ سکتی ہیں۔

لکڑی پر پانی کے نشان

لکڑی کی بعض محفوظ سطحوں پر پانی کے ہلکے نشان صاف کرنے کے لیے معمولی مقدار استعمال کی جا سکتی ہے۔

گاڑی کی دھندلی ہیڈلائٹس

ٹوتھ پیسٹ پلاسٹک کی ہیڈلائٹس کی سطح پر موجود معمولی دھندلاہٹ عارضی طور پر کم کر سکتا ہے۔

Load Next Story