جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی فروخت میں 35 ارب کے فراڈ کے مقدمے میں ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں 35 ارب روپے کے مبینہ فراڈ کے مقدمے میں این سی سی آئی اے نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم فہیم اکرم اور نعیم کو عدالت میں پیش کردیا۔
ضلع کچہری لاہور نے ملزم فہیم اکرم اور نعیم کا مزید چار روز کا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گی۔
عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔
این سی سی سی ائی اے نے کہا کہ ملزمان اگست 2023 سے لیبلز بینک کے نام سے ویب سائٹ چلا رہے تھے، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے 5 ملین سے زائد جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کیے گئے۔