سنگاپور کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے الگ الگ ملاقاتیں
سنگاپور کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سے ملاقات کی جس میں علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام پر خیالات کے تبادلے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور بھی دیا گیا۔
#ISPR Press Release
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 30, 2026
H.E. Dr Vivian Balakrishnan, Minister of Foreign Affairs of Singapore, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces (COAS & CDF) of Pakistan, at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi.
During the… pic.twitter.com/KPfOJrViHa
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے علاقائی امن، استحکام اور سیکیورٹی کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور بامقصد رابطوب کی اہمیت پر زور دیا۔
سنگاپور کے وزیر خارجہ نے بھی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم سے ملاقات
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے سنگاپور کے وزیر برائے نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سنگاپور کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان اور سنگاپور سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
Dr. Vivian Balakrishnan, Minister for Foreign Affairs of Singapore, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in Islamabad, today.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 30, 2026
The Prime Minister reaffirmed Pakistan’s commitment to further strengthening its longstanding and friendly relations with Singapore,… pic.twitter.com/2yBD3J0juU
وزیراعظم نے سنگاپور کی اقتصادی تبدیلی، جدت اور ترقی کے شعبوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ اور آسیان (ASEAN) سمیت کثیرالجہتی فورمز پر شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے اور ترجیحی شعبوں میں تعاون وسعت دینے کے طریقوں پر غور کیا۔ ان شعبوں میں ڈیجیٹل اکانومی، فن ٹیک، انفراسٹرکچر کی ترقی، لاجسٹکس، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور سروسز کا شعبہ شامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔