ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کو سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

ثانیہ کے مداح بھی کمنٹس میں اذہان کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پر اذہان کے ساتھ دو تصاویر پوسٹ کیں، جو آٹھ سال کے وقفے سے لی گئی تھیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے سب سے بڑے اور مہربان دل والے بہترین بچے کو سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا بننے پر وہ اس کی شکر گزار ہیں۔ ثانیہ کے مداح بھی کمنٹس میں اذہان کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ ان کے ہاں بیٹے اذہان کی پیدائش 30 اکتوبر 2018 کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی۔ ثانیہ نے جنوری 2024 میں شعیب ملک سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Load Next Story