افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت جاری

ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان گروپ کا ایک رکن ہلاک کر دیا گیا

افغان طالبان کے خلاف مسلح گروپس کی حالیہ جھڑپوں اور گوریلا کارروائیوں نے رجیم کے امن اورمکمل کنٹرول کے دعووں کاپول کھول دیا.

طالبان مخالف مسلح دھڑوں افغانستان فریڈم فرنٹ، یونائیٹڈ فرنٹ اور نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس نے مختلف صوبوں میں تازہ حملوں اور ہلاکتوں کا دعویٰ کیا.

مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسعدآباد میں طالبان چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے.

صوبہ کپیسہ کے ضلع تگاب میں کمانڈو کارروائی کے دوران طالبان فورسز کا اہم کمانڈر'ملا سمرگل' ہلاک ہوا.

صوبہ کابل کے ضلع پغمان میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان گروپ کا ایک رکن ہلاک کر دیا گیا.

Load Next Story