بھارت چین سرحدی جھڑپوں میں شدت
فوٹو: فائل
چین کے سامنے بھارتی سرحدی فورس کی بے بسی کا اعتراف مودی حکومت کی دفاعی پالیسی پر کاری ضرب بن گیا.
عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق چین کے ہاتھوں سرحدی ناکامی مودی حکومت کی کمزور دفاعی حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے.
چینی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے سرحدی علاقوں میں بھارتی فوج کی سکیورٹی خامیوں کو نمایاں کر دیا.
اس سے قبل بھی چین بھارت جھڑپوں میں 20 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت نے مودی کی جنگی صلاحیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے.
برطانوی خبر رساں ادارہ کے مطابق چینی افواج کی بھارتی سرحد میں کئی کلومیٹر تک کی پیش قدمی اور خیموں کی تنصیب نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بےنقاب کر دیا.