راولاکوٹ میں فسادی جتھے کے دھرنے اور سڑکوں کی بندش پر شدید عوامی ردعمل

فسادی عناصر کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر اور روزگار کی سرگرمیاں تباہ ہو چکی ہیں، شہری

راولاکوٹ میں دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث مقامی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے، جس پر عوام نے شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میرپور، مظفرآباد، کوٹلی، بھمبر اور نیلم سمیت آزاد جموں و کشمیر بھر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ فسادی عناصر کے اس اقدام نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ دھرنے کے خوف اور راستوں کی رکاوٹوں کی وجہ سے لوگ اپنی دکانیں کھولنے سے قاصر ہیں اور اپنے ہی علاقوں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اس احتجاج کے باعث روزمرہ کی زندگی اجیرن بن چکی ہے اور تعلیمی نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ وکلاء عدالتوں تک پہنچنے سے محروم ہیں اور لوگوں کا روزگار ختم ہو چکا ہے۔ راستوں کی بندش کے سبب اشیائے خورونوش کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

تعلیمی اداروں اور میڈیکل کے امتحانات کی مسلسل منسوخی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے سوال اٹھایا کہ طلباء کے تعلیمی مستقبل کو پہنچنے والے اس بھاری نقصان کا آخر ذمہ دار کون ہے؟ اس کا ذمہ دار فسادی جتھہ ہے۔

Load Next Story