دیر لوئر میں گھریلو تنازع پر خاتون نے سوتن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل تیمر گرہ منتقل کردیا
لوئر دیر:
گھریلو تنازع پر خاتون نے اپنی سوتن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے طورمنگ درہ میں گھریلو تنازعات پر خاتون نے اپنی سوتن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
خال پولیس نے مقتولہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے اور ملزمہ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خال پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے۔