سہ ملکی سیریز فائنل: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان ٹیم کو ایونٹ کے 4 میچز میں سے صرف ایک میں سری لنکا کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی ہے

پاکستان اور سری لنکا آج سہ ملکی سیریز کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ شاداب خان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث فہیم اشرف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

رواں سہ ملکی سیریز میں پہلی مرتبہ ٹاس ہارنے والے سری لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔

سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ ایشان ملنگا کی جگہ مہیش تھیکشانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کو ایونٹ کے 4 میچز میں سے صرف ایک میں سری لنکا کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بھی تین میچز میں فتح حاصل کی جبکہ آخری میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

Load Next Story