اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
گھریلو سلنڈر 3470 روپے کا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا
کراچی:
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
قیمت میں اضافے کے نتیجے میں 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3296 روپے سے بڑھ کر 3470 روپے کا ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔
قیمت میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو معاہدے کی قیمت میں 6.47 فیصد اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔