باجوڑ: خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کر لی
بچی کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی
باجوڑ میں تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے گاؤں واڑہ خرکی میں افسوسناک واقعہ، خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بچی کو قتل کر دیا۔
بچی کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، واقعے کے بعد ماں اور بچی کی لاشیں خار ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
خار ہسپتال میں ماں اور بچی کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے، ترجمان باجوڑ پولیس نے کہا کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کے تحقیقات جاری ہے۔