کگیسو ربادا نے تباہ کن بولنگ سے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا۔
31 سالہ ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کرکے گیندوں کے اعتبار سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
Kagiso Rabada has taken the fewest balls in Test history to complete 350 wickets 🤫 ⚡ pic.twitter.com/3KDikUsEjI
— Cricinfo (@cricinfo) October 31, 2026
انہوں نے یہ سنگ میل صرف 13 ہزار 808 گیندوں پر عبور کیا جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے 350 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے کم ترین گیندیں ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے سابق عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے پاس تھا جنہوں نے 14 ہزار 719 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
Legendary. pic.twitter.com/aEA0BqDCDZ
— Cricinfo (@cricinfo) October 31, 2026
ربادا نے اپنے 75ویں ٹیسٹ میچ میں 350 وکٹیں مکمل کیں جبکہ اسٹین نے یہ اعزاز 69 میچز میں حاصل کیا تھا۔
وہ 350 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چوتھے جنوبی افریقی فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ڈیل اسٹین، شان پولاک اور مکھایا نتینی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
Kagiso Rabada ran through the Australia top-order and became just the fourth South Africa bowler with 350 Test wickets 🙌
— ICC (@ICC) October 31, 2026
Follow the #WTC27 contest LIVE 👉 https://t.co/PbEtXCxPjY pic.twitter.com/RN0s9tRJv2
آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں ربادا نے پہلے ہی اوور میں مارنس لبوشین اور میٹ رینشا کو آؤٹ کرکے اپنی خطرناک بولنگ کا ثبوت دیا۔
2 wickets in 1st over, Kagiso Rabada is on fire 🔥💥 #AUSvsSA pic.twitter.com/NskzglCOM2
— Cricket Blaze (@CricketBlaze45) October 31, 2026
کچھ ہی دیر بعد ٹریوس ہیڈ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا 350واں شکار بنے۔
— Proteas Fire (@FireProtea21675) October 31, 2026