سائنس دانوں نے بغیر سہارا چلنے والا روبوٹک ہاتھ بنا لیا
سوئٹزرلینڈ کے محققین نے ایک ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کیا ہے جو اپنے بازو یا جسم کے بغیر صرف انگلیوں کی مدد سے چل سکتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے ادارے ای ٹی ایچ زیورخ کی سافٹ روبوٹکس لیب سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے اس روبوٹک ہاتھ کی ویڈیوز اور تحقیقی مقالے کا ابتدائی مسودہ جاری کیا ہے۔
محققین نے اس روبوٹک ہاتھ کا موازنہ مشہور ٹی وی سیریز 'دی ایڈمز فیملی' کے ہاتھ ’تھِنگ' سے کیا ہے۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ روبوٹک ہاتھ کو چلنے کے قابل بنانا دراصل ایک مشکل کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاتھ کی تمام انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں، اس لیے روبوٹ کو اپنی انگلیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا سیکھنا پڑتا ہے، جبکہ چلتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھنا بھی اس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔