تیسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

آخری روز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 111 پر ڈھیر، جنوبی افریقا کے سائمن ہارمر نے 6 اور کگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں لیں

(تصویر: اے ایف پی)

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے آخری روز جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

تیسرے میچ کے آخری روز 288 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے سیشن میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کینگرز کی جانب نیتھن لائن ناٹ آؤٹ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیمرون گرین 27، کپتان پیٹ کمنز 11، جوش انگلس 4، مارنس لبوشین 4، ایلکس کیرے 2 جبکہ میٹ رینشا، کُوپر کونولی، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 6 اور کگیسو رباڈا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story