حکومت کا موسم سرما میں توانائی کے استعمال میں احتیاط کا مشورہ
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قوم سے اپیل کی ہے کہ موسم سرما میں غیر ضروری طور پر توانائی استعمال نہ کریں۔
لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ موسم سرما میں غیر ضروری طور پر توانائی استعمال نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بچانے کے لیے چھوٹے چھوٹے اقدامات کر کے ہم قیمتی زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ کیوجہ سے پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں ہم حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی دی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مقبول فیصلے کرنے کی بجائے زرمبادلہ کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں تو آپ کو بھی ان میں کمی کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ فوری طور پر اثرات عوام کو منتقل کیے جائیں گے۔