بلوچستان؛ متعدد خاندانوں کا دہشت گردی میں ملوث اہلخانہ سے اعلانِ لاتعلقی

جنوری تا اکتوبر مختلف اضلاع میں 108 سے زائد خاندان اپنے دہشت گرد بیٹوں اور بھائیوں سے اعلان لاتعلقی کرچکے ہیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد خاندانوں نے دہشت گردی میں ملوث اپنے بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے شدید نفرت کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ میں جہانزیب، نور زیب، انور، مجیب، قاسم اور عبیداللہ کے اہلخانہ نے ان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اسی طرح مستونگ سے تعلق رکھنے والے یونس شاہوانی کے خاندان نے بھی اس کے کسی عمل سے خود کو الگ کرلیا ہے۔

کچھی میں عنایت اللہ، عبدالنافع، طائب اور یاسر کے اہلخانہ نے بھی ان سے لاتعلقی اختیار کرلی۔ خاندانوں کا کہنا تھا کہ لاپتا ہونے کے بعد دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

اہلخانہ نے واضح کیا کہ اگر ان کے بیٹے دہشت گردوں کے ایجنڈے پر کام کرتے پائے گئے تو وہ بھی ان سے کوئی تعلق نہیں رکھیں گے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2026 کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 108 سے زائد خاندان اپنے دہشت گرد بیٹوں اور بھائیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔

Load Next Story