سندھ کے عوام بھی  نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کے حامی

کراچی کے فرسودہ انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، شہری

ملک کے دیگرصوبوں کی طرح سندھ کے عوام بھی نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کے قیام کے حق میں بول  پڑے۔

کراچی، ٹنڈوآدم، نوشہروفیروز اور نوابشاہ کے شہریوں نے نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے موجودہ نظام میں تبدیلی کو بھی ضروری قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ برسوں سے رائج نظام عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے میں کامیاب نہیں ہوسکا، اس لیے اب اس میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے سے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ نظامِ حکومت چلانا بھی آسان ہوگا۔

عوام نے موجودہ نظام کی ناکامی کے بعد نئی قیادت اور نئے نظام کو بہتری کی واحد امید قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی کے فرسودہ انتظامی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے۔

Load Next Story