پاکستان نے ون ڈے فائنل میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل جیتنے کے ساتھ کئی اہم ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے۔
لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے 326 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا، جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب تعاقب ہے۔
اس سے قبل بھارت نے 2002 میں نیٹ ویسٹ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 326 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ پاکستان کا یہ کارنامہ مردوں کے ون ڈے ناک آؤٹ میچز میں بھی مشترکہ طور پر سب سے بڑا کامیاب ہدف کا تعاقب ہے۔
فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مجموعی طور پر 656 رنز بنائے گئے، جو ون ڈے فائنل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل 2002 کے نیٹ ویسٹ سیریز فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 651 رنز بنے تھے۔
واضح رہے کہ 656 رنز کا مجموعہ مردوں کے ون ڈے ناک آؤٹ میچز کی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ بھی ہے۔