صادق آباد پبلک اسکول بہاولپور کے ہونہار طلبہ کی شاندار کامیابیاں
صادق پبلک اسکول بہاولپور کی شاندار کامیابی اور یہاں کے ہونہار طلبہ کی محنت، نوجوان نسل کے لیے خوبصورت پیغام بن گیا۔
پی اے ایف کیڈٹ کالج لوئر ٹوپا مری میں تیسرے انٹرنیشنل انٹر کالجیٹ بائی لنگوئل ڈیکلِمیشن مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر ملک بھر کے 24 معروف تعلیمی اداروں کے 48 شرکا نے حصہ لیا۔
ہونہار طلبہ سید علی زین العابدین نے انگلش ڈیکلِمیشن جبکہ حسین سلیمی نے اردو ڈیکلِمیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
شاندار انفرادی کامیابیوں کے علاوہ صادق پبلک اسکول نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ اساتذہ اور تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ صادق پبلک اسکول کے ہونہار طلبہ کی محنت اور کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔