کراچی: منظور کالونی میں ڈاکوؤں کا راج، شہری سے واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
فوٹیج میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار شہری اور ڈاکوؤں کو گلی میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے
کراچی:
منظور کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، واردات کے دوران شہری اور مبینہ ڈاکو موٹر سائیکلوں سمیت سڑک پر گر گئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد گلی میں اچانک گر جاتے ہیں، ایک موٹر سائیکل پر شہری جبکہ دوسری پر مبینہ ڈاکو سوار تھے۔
شہری موٹر سائیکل سے گرتے ہی خوفزدہ ہوکر اٹھا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا۔
گرنے والے مبینہ ڈاکوؤں نے خود کو سنبھالا اور شہری کا گرا ہوا سامان اور اپنا پستول اٹھا کر فرار ہوگئے۔