کراچی؛ گلستان جوہر میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

مقتول کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں

کراچی:

گلستان جوہر بلاک 13 کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہے اور مقتول کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

مقتول کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story