کھلاڑی ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے آگے آ رہے ہیں، مائیک ہیسن
ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا سفر جاری رہنا خوش آئند ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا سفر جاری رہنا خوش آئند ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ انہوں نے باصلاحیت اور محنتی سپورٹ اسٹاف کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔