6 سالہ ولی محمد اور 18 ماہ کی بچی آئزل سے زیادتی، ملزمان کی گرفتاری کیلیے احتجاج

8 جولائی کو ولی محمد اور 12 اگست کو آئزل کے ساتھ زیادتی ہوئی اب تک انصاف نہیں ملا، مظاہرین

کراچی پریس کلب پر احتجاج کا مںظر (فوٹو : ایکسپریس)

کراچی:

اہل کراچی کی جانب سے 6 سالہ ولی محمد اور 18 ماہ کی معصوم بچی آئزل سے مبینہ زیادتی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت شیزا خاتون نے کی۔ مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچے شریک تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہم 8 جولائی 2026ء کو 6 سالہ ولی محمد اور 12 اگست 2026ء کو 18 ماہ کی معصوم بچی آئزل کے ساتھ ہوئی مبینہ زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ اس واقعے کو کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال انصاف نہیں ملا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے اپیل کی کہ اس کیس کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Load Next Story