مسٹر پتلو کی پہلی بیوی کے شوہر پر سنگین الزامات، حیران کن انکشافات سامنے آگئے

ایک انٹرویو میں مسٹرپتلو کی پہلی بیوی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کا اس وقت ساتھ دیا جب وہ مالی مشکلات کا شکار تھے

مسٹر پتلو کی پہلی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی 10 نومبر 2021 کو مسٹر پتلو سے ہوئی تھی اور یہ رشتہ تقریباً چار سال قائم رہا جس کے بعد مجھے لاعلم رکھ کر طلاق دے دی گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں مسٹرپتلو کی پہلی بیوی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کا اس وقت ساتھ دیا جب وہ مالی مشکلات کا شکار تھے، تاہم شہرت اور دولت ملنے کے بعد ان کے رویے میں تبدیلی آگئی اور انہوں نے دوسری خواتین سے تعلقات بنانا شروع کر دیے۔

سابقہ اہلیہ کے مطابق مسٹر پتلو دیگر خواتین سے ملتا رہا ہے جب میں نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا پر بتاو کہ تم شادی شدہ ہو تو وہ مجھے دھمکاتا تھا کہ میں تمھاری نجی لمحات کی ویڈیوز لیک کردوںگا اور تماری فیملی کو بھی بھیجوں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوہر نے انہیں لاعلم رکھ کر طلاق دی اور دیگر ممالک میں دوسری خواتین سے تعلقات قائم کیے۔ یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ بیوی کا جائز رشتہ چھوڑ کر دوسری خواتین سے تعلقات قائم کر لیے اور مجھے طلاق کا بتایا تک بھی نہیں۔

خاتون نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس لیے سامنے آئی ہیں تاکہ دوسری لڑکیاں محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے دعوؤں کو قبول کرنے سے پہلے حقائق کو بھی مدنظر رکھیں۔

 

Load Next Story