بنوں کے عوام کا مدرسہ رجسٹریشن ،نگرانی اوراحتساب کا مطالبہ زورپکڑ گیا
بنوں کے عوام کی جانب سے مدرسہ رجسٹریشن ،نگرانی اوراحتساب کا مطالبہ زورپکڑتا جا رہا ہے۔
دینی مدارس کو سیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرکے قانون کے دائرے میں لانے کے لیے آوازیں بلند ہونے لگیں۔ اس سلسلے میں ضلع بنوں کے عوام نے دینی مدارس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا کہ مدارس کو بھی باقی تعلیمی اداروں کی طرح رجسٹر کرکے قانون کےماتحت لایا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مدارس سیاست کے بجائے معیاری تعلیم دیں اور سرکاری کمیٹی مدارس کی رجسٹریشن چیک کرے۔
اس حوالے سے شہریوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے ایک نظام کے تحت چل رہے ہیں، مدارس کوبھی اسی طرح ایک نظام کے تحت لانا چاہیے۔