آزاد کشمیر؛ پونچھ ڈویژن میں فسادی جتھے کی شرانگیزیاں، تعلیمی ادارے بند، شہری پریشان

آزادکشمیر کے شہریوں نے عوامی مشکلات کے خاتمے اور فسادی جتھے کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر دیا

آزاد کشمیر میں پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں فسادی جتھے کی شرانگیزیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

پونچھ ڈویژن کے بعض علاقوں میں فسادی جتھے کی شرانگیزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ سڑکوں کی مسلسل بندش کے باعث شہریوں کو شدید نقصان اور مشکلات کا سامنا ہے، جس سے آمدورفت اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

اسی طرح اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی بنیادی ضروریات کی فراہمی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

علاوہ ازیں مریضوں اور ان کے لواحقین کو اسپتالوں تک رسائی میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

آزادکشمیر کے شہریوں نے عوامی مشکلات کے خاتمے اور فسادی جتھے کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Load Next Story