پشاور میں صفائی مہم تیز؛ 80 فیصد علاقوں میں آپریشن مکمل، شہریوں کا اظہارِ اطمینان

قرۃ العین وزیر نے دیگر محکموں کے سربراہان کے لیے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، شہری

پشاور میں سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی قرۃ العین وزیر کی قیادت میں صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے، جو گرینڈ آپریشن کی خود نگرانی کررہی ہیں۔

اہالیانِ پشاور نے موجودہ حکومت اور ڈبلیو ایس ایس پی کی سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرۃ العین وزیر نے دیگر محکموں کے سربراہان کے لیے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

عوام کے مطابق اس مہم کے نتیجے میں شہر میں حقیقی تبدیلی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں ۔ پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانے کے عزم پر پیش رفت جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے بعد ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے، جس کا کریڈٹ سی ای او قرۃ العین وزیر کو جاتا ہے۔ واٹر پائپ تھام کر خود نالیاں صاف کرنے اور صفائی کے عمل میں عملی طور پر حصہ لینے سے اداروں میں نئی روح پھونک دی گئی ہے۔

عوام نے گزشتہ 5 ، 6 سال سے التوا کا شکار صفائی کے کام کے بعد شہر میں دن رات جاری گرینڈ آپریشن کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ قرۃ العین وزیر کی نگرانی میں پشاور کے 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ باقی 20 فیصد علاقوں میں کام جاری ہے۔

Load Next Story