نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف 5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
گلین فلپس نے سیریز کے تمام 5 میچز میں مجموعی طور پر 341 رنز اسکور کیے، جس کے ساتھ وہ ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے فل سالٹ کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں 331 رنز بنائے تھے۔
گلین فلپس نے سیریز میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 185.33 رہا۔
ان کی نمایاں کارکردگی میں آکلینڈ میں کھیلی گئی 49 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز بھی شامل ہے جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔
سیریز کے آخری میچ میں بھی گلین فلپس نے ناقابلِ شکست 65 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تاہم بھارت نے 5 میچز کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔
گلین فلپس نے ایک اور عالمی اعزاز بھی حاصل کیا۔ وہ 2026 میں بھارت کے خلاف ٹی 20 میچز میں مجموعی طور پر 522 رنز بنا چکے ہیں جو ایک کیلنڈر سال کے دوران کسی ایک حریف کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔