نہ بھوت، نہ چڑیل! معروف ماڈل ہالووین پر اپنا ہی ہاتھ بن گئیں
جرمن سپر ماڈل ہائیڈی کلوم نے ہالووین 2026 پر ایک بار پھر اپنے منفرد لباس سے سب کی توجہ حاصل کر لی جب وہ دیوہیکل انسانی ہاتھ کا روپ دھار کر تقریب میں پہنچیں۔
نیویارک میں منعقدہ اپنی سالانہ ہالووین پارٹی میں ہائیڈی کلوم نے ایسا لباس پہنا جو ان کے اپنے ہاتھ کی بڑی اور حقیقت سے قریب تر نقل تھا۔
فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماڈل نے بتایا کہ وہ ہر سال کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں جو لوگوں نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔
خصوصی ایفیکٹس کے ماہر مائیک مارینو اور ان کی ٹیم نے ہائیڈی کے ہاتھ کے اسکین کی مدد سے لباس تیار کیا جس میں رگوں، پٹھوں، انگوٹھیوں اور انگلی پر موجود ٹیٹو تک کی نقل بنائی گئی۔
ہائیڈی نے بتایا کہ لباس کو اس انداز میں تیار کرنا بھی ایک چیلنج تھا کہ وہ اسے پہن کر چل پھر سکیں۔
واضح رہے کہ اس سال ان کی مشہور ہالووین پارٹی کو 25 سال مکمل ہو گئے۔